• news

بشیر میمن ن لیگ سندھ کے صدر مقرر، 33 رکنی منشور کمیٹی قائم

 لاہور+اسلام آباد (آئی این پی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) بشیر میمن کو پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کا صدر بنا دیا گیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ پارٹی صدر شہباز شریف نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا صدر بنا دیا ہے جبکہ شاہ محمد شاہ کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کی جانب سے دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا گیا۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے 33 رکنی منشور کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ پارٹی صدر شہباز شریف کی منظوری سے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے منشور کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی ہوں گے۔ احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر، رانا احسان افضل، راﺅ اجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفر اللہ، ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی، بشیر میمن، راحیلہ درانی، عظمی بخاری، ناصر محمود، کامران مائیکل، سینیٹر نزہت صادق، رانا مشہود احمد خان، گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان، آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر، سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان، بیرسٹر امجد ملک، سلمہ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ خواجہ منشور کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن