• news

پاکستان ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرے: آئی ایم ایف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کے حکام کی میٹنگ ہوئی جس کے دوران ٹیوب ویل سولرائزیشن سکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے سولرائزیشن کا نظام متعارف کروانے کا کہا ہے اور ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔ ذرائع کے مطابق سکیم پر عملدرآمد سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی کے استعمال کی مد میں سبسڈی نہ دینے کا بھی کہا گیا ہے۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایکسچینج کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ مجموعی اقتصادی صورتحال‘ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے آئی اےم اےف کو رواں مالی سال کے لئے فنانسنگ گےپ کو پورا کرنے کے لئے پلان سے آگاہ کر دےا۔ اس پلان کے تحت 6.5بلےن ڈالر کے فنانسنگ گےپ کو پورا کرنے کے لئے عالمی بنک، اےشائی ترقےاتی بنک، آئی ڈی بی اور دوطرفہ ذرائع سے کمی پوری کی جائے گی۔ جبکہ سعودی آئل فسےلٹی کی میعاد مےں توسےع کی بھی کوشش کی جائے گی اور پاکستان سازگار ماحول کی صورت مےں بانڈ بھی جاری کر سکتا ہے۔ ذرائع نے بتاےا ہے کہ آئی اےم اےف نے ان اعداد و شمار کو تسلےم کےا ہے، تاہم کہا ہے کہ گےپ کے حوالے سے زےادہ محتاط تخمےنہ جات ہونا چاہئے۔ ذرائع کا کہنا ہے نگران حکومت آئل کی سہولت مےں توسےع کے لئے سعودی عرب سے رجوع کرے گی اور امکان ہے کہ ےہ توسےع مل جائے گی ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتاےا ہے کہ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے۔ سالانہ 6 ارب ڈالرز ہدف کے مقابلے میں 3 ماہ میں خسارہ 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔ گذشتہ روز کی بات چےت مےں اےف بی آر نے اپنے رےونےو اعداد وشمار آئی اےم اےف کی ٹےم کے حوالے کئے۔ روپے کی قدر مےں ردوبدل کے معاملے پر بھی بات چےت ہوئی۔ وزارت خزانہ کا مو¿قف ہے کہ سمگلنگ اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی سے ڈالر کا ریٹ گرا۔ 3 ماہ میں ان فلو بڑھی جس سے ڈالر کا ریٹ گرا اور اس دوران حکومت نے کئی ادائیگیاں بھی کیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن