وفاقی ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے وفاقی سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب وفاقی سول ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین کیلئے کم سے کم تنخواہ 32 ہزار ہو گی۔ اطلاق یکم جولائی 2023ءسے ہو گا۔