عالمی برادری‘ او آئی سی اسرائیل کو لگام ڈالنے میں ناکام: سراج الحق
اسلام آباد (خبرنگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی قدر مشترک اور درد مشترک کی بنیادوں پر امت کے اتحاد کی جدوجہد کر رہی ہے۔ سید مودودی اور امام خمینی کا پیغام آفاقی اور عالم اسلام کو ایک لڑی میں پرونے کا ہے۔ تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیلی سفاکیت روکیں، ایک ماہ گزر گیا، غزہ جل رہا ہے۔ عالمی برادری، او آئی سی اسرائیل کو لگام ڈالنے میں ناکام ہو گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں رہبر ایران کے مشیر برائے امور خارجہ آیت اللہ آغا قمی اور دیگر رہنما¶ں سے ملاقات کے دوران کیا۔ایران، ترکیہ، قطر کے دورہ کے دوران وہ تینوں ممالک کے اہم سیاسی ومذہبی رہنماﺅں اور اسلامی تحریکوں کے قائدین سے ملاقاتیں اور فلسطین میں وقوع پذیر انسانی المیہ کو روکنے کے لیے مشاورت اور تبادلہ کریں خیال کریں گے۔ اس دوران وہ 9اور 10نومبر کو اسلامی تحریکوں کی قیادت کی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امیر جماعت حماس کے رہنما¶ں اسماعیل ہانیہ اور خالد مشعل سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔ ان کے دورے کا مقصد غزہ میں وقوع پذیر انسانی المیہ کو روکنے کے لیے تینوں ممالک کے حکام کو اہل فلسطین کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کے لیے عملی اقدامات پر آمادہ کرنا ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی اور نائب امیر کے پی صابر اعوان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔