سالگرہ کا تحفہ، یوکرائنی فوجی کمانڈر انچیف کا مشیر دھماکے میں ہلاک
کیف (اے پی پی)یوکرائنی فوجی کمانڈر انچیف کا مشیر دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے ٹیلی گرام پر بیان میں کہا کہ جنرل ویلری زلوزنی نے بتایا کہ میجر گینڈی چستیاکو ف کو ان کی سالگرہ پر ایک تحفہ موصول ہوا جس میں دھماکہ خیز مواد تھا جسے وہ اپنے بیٹے کو دکھا رہے کہ اس دوران دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس سے گینڈی چستیاکو ف ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے تحفہ بھیجنے والے شخص کی شناخت کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔