گوجرانوالہ میں 2 طلبہ گروپوں میں فائرنگ‘ راہگیر سمیت 2 نوجوان جاں بحق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) طالبعلم گروپوں کے درمےان جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد مےں آکر راہگےر سمےت دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ مقتولےن کی نعشےں ہسپتال منتقل کر کے پولےس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ بتاےا گےا ہے کہ عدےل گجر اور ذےشان عرف شانی گروپ کا کشمےر روڈ پر آمنا سامنا ہو گےا۔ گولےاں لگنے سے عدےل اور راہگےر دانش جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ تھانہ سےٹلائٹ ٹاﺅن پولےس نے موقع پر پہنچ کر مقتول نوجوانوں کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کےلئے ٹےمےں تشکےل دے دی۔