• news

قصور اور منڈی عثمانوالہ میں بچی‘ بچے سے زیادتی

قصور‘ الہ آباد/ ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) رکن پورہ میں کمسن بچی کو اوباش نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ رکن پورہ قصورکے بلال نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں اور میری بیوی مزدور ی کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھے میری غیر موجودگی میں ملزم شہزاد میری 6 سالہ بیٹی (ف) کو اپنے گھر لے گیا‘ ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس مصروف کارروائی ہے۔ داو¿کے کلاں کے رہائشی محمد ظہور نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا 8 سالہ بیٹا (ع) گھر کے باہر گیند سے کھیل رہا تھاکہ گیند ہمسائے ملزم شعبان عرف شبانی کی چھت پر چلا گیا۔ ملزم نے گیند کو پکڑ کر اپنی حویلی میں پھینکا اور پھر مسجد میں پھینک دیا‘ میرا بیٹا گیند لینے کو گیا تو ملزم زبردستی میرے بیٹے کو پکڑ کر اپنے ساتھ لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔چیخ و پکار کرنے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچے تو ملزم میرے بیٹے کو چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن