• news

فیصل آباد: گھریلو تنازعہ پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقے659 گ ب میں گھریلو تنازع پر ملزم شہباز نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر کے اپنی شادی شدہ سگی بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن