پنجاب : 156 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق: سیکرٹری صحت
لاہور( این این آئی)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 156 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 84 ،راولپنڈی میں 12 ،ملتان میں 18 ،گوجرانوالہ میں 26 ،فیصل آباد میں 9 ،بہاولپور میں 2نئے جبکہ شیخوپورہ، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی اور حافظ آباد میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 102 مریض زیر علاج ہیں۔