• news

دبئی میں ایس آئی ایف سی کا پاکستان انویسٹمنٹ روڈ شو

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے متحرک پلیٹ فارم سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے دبئی میں "پاکستان انوسٹمنٹ روڈ شو" کا انعقاد کیا جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے عالمی تاجروں اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایس آئی ایف سی کی قیادت نے ان تمام اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو زراعت/ لائیو سٹاک، آئی ٹی اور ٹیلی کام، مائنز اینڈ منرلز اور انرجی (بجلی، تیل اور گیس) کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ ملک میں سرمایہ کاری کے میکنزم کو بہتر بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کے ذریعے کی جانے والی اہم پالیسی سطح کی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ایس آئی ایف سی نے سرکاری اور نجی شعبوں کی جانب سے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ سرمایہ کاروں نے ایس آئی ایف سی کے اس اقدام پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن