نوا ز شریف ہی ملک کوترقی کی راہ پر چلا سکتے ہیں: ن لیگ لاہور
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، چوہدری شہباز، صبغت اللہ سلطان اور نگہت شیخ سمیت دیگرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر اللہ کے فضل سے چلا سکتی ہے اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے ،کھربوں روپے لگنے کے باوجود کھٹائی میں پڑے نیلم جہلم منصوبے کوبھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی مکمل کرایا، اللہ تعالی نے پاکستان کو بہت کچھ دے رکھا ہے، اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1999 سے شروع ہونے والی رفتار جاری رہتی تو آج پاکستان ایشیاءمیں سب سے آگے ہوتا،ہماری حکومت نے چار سال ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، 104 روپے پر ڈالر کو روکا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے خود کہا تھا کہ اب پاکستان کو ہماری ضرورت نہیں ہوگی، معاشی بحالی کے لئے استحکام لازم ہے،سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا، صنعتکاروں سمیت تمام شعبوں کی مشاورت سے چلیں گے، کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں گے، پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنائیں گے، نجی شعبے کا کردار بڑھائیں گے۔