• news

جنرل ہسپتال طبی عملے پر مبینہ کوتاہی کا الزام، پرنسپل نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

 لاہور(نیوز رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال عملے کے خلاف میڈیا پر نشر خبر کا فوری نوٹس لے لیا ۔خبر میں کہا گیا تھا کہ ایل جی ایچ سٹاف کی مبینہ کوتاہی سے 45سالہ مریض وارث کو وین کی بجائے مسل (گوشت) میں انجیکشن لگایا گیا جو بخار کی حالت میں آیا تھا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے 5رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پروفیسر انیلہ اصغر کمیٹی کی سربراہ ہونگی جبکہ ارکان میں پروفیسر اجمل فاروق، ڈاکٹر غیاث الحسن، ڈاکٹر ذیشان حیدر اور پرنسپل نرسنگ کالج مسز میمونہ ستار شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن