• news

 ن لیگ کو ایم کیو ایم سے نیا اتحاد مبارک ہو: فاروق سعید

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے ن لیگ اور ایم کیو ایم انتخابی اتحاد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیے بغیر ن لیگ کو ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں کرنا چاہیے تھا،ڈیل تو انہوں نے کرنی ہی ہوتی ہے مولا نا کو ہی اعتماد میں لے لیتے۔اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ن لیگ کو ایم کیو ایم سے نیا اتحاد مبارک،یہ اکٹھے ہوتے اور ان میں طلاقیں ہوتی رہتی ہیں‘جس دن سے میاں صاحب پاکستان ائے ہیں ڈالر اوپر جا رہا ہے،آپ تو ملک کیلئے امید بن کر آئے ہیں پھر ڈالر نیچے جانے کی بجائے اوپر کیوں جا رہا ہے۔ معیشت کو برباد کرنے والے اسے کیسے ٹھیک کر سکتے ہیں۔ایم کیو ایم، ضیاء،مشرف اور باجوہ جیسے کندھوں کا پھر انتظار کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن