غزہ پر اسرائیلی مظالم کیخلاف جامعہ پنجاب میں آج طلبا مارچ ہوگا
لاہور(نامہ نگار)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام آج 8نومبر‘بروز بدھ دوپہر ساڑھے بارہ بجے فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم اور جامعہ پنجاب میں طلباءمسائل کے حل کےلئے نیو کیمپس سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے فیصل آڈیٹوریم تک طلباءمارچ کا اہتمام کیا گیا۔فیصل آڈیٹوریم پہنچنے پر طلباءاپنے مطالبات سامنے رکھیں گے۔مارچ سے انفارمیشن سیکرٹری پی ایس ایف پنجاب سبط حسن، جنرل سیکرٹری پی ایس ایف لاہور ڈویژن جنید ڈوگر اور جنرل سیکرٹری پی ایس ایف لاہور سٹی منصور کٹاریہ خطاب کریں گے۔