• news

 ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی یقینی بنانے کیلئے ٹریننگ

لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آپریشنل ورکنگ کے دوران ورکرز کی صحت اور سیفٹی یقینی بنانے کیلئے اہم ا قدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی یقینی بنانے کیلئے 3 روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔جاپان سے سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے ایکسپرٹ کاواکامی، پراجیکٹ آفیسر شوسوکی، اور رضی مجتبیٰ نے انٹرنیشنل ورکنگ اسٹینڈرڈز کے بارے میں 3 روزہ ٹریننگ مکمل کروائی۔سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپرٹس بھی ایل ڈبلیو ایم سی کی پیشہ وارانہ مہارت کے معترف نکلے۔پراجیکٹ ٹیکنیکل آفیسر شوسوکی کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا ویسٹ کولیکشن میکنزم پڑوسی ممالک سے قدرے بہتر ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق 3 روزہ ٹریننگ میں ایل ڈبلیو ایم سی کے سینٹری ورکرز، زونل افسران اور ٹاو¿ن مینجرز نے شرکت کی۔اختتامی تقریب میں سی ای او بابر صاحب دین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،بابر صاحب دین نے ٹریننگ لینے والے ورکرز اور افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ ورکرز کی سیفٹی اینڈ ہیلتھ ٹریننگ کروانے پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مشکور ہیں۔ مستقبل میں بھی ورکرز کی پیشہ وارانہ مہارت میں بہتری کیلئے ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ مزید براں مرحلہ وار تمام ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کیلئے پیشہ ورانہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی ٹریننگ حاصل کرنا لازم ہو گا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے محنتی ورکرز ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ورکرز کی صحت و تندرستی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن