عوامی خدمت کا سلسلہ جاری‘ پی پی 180 سے الیکشن لڑوںگا: مظہر رشید
الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) پی پی 180 کی باشعور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور عوامی خدمت کا سلسلہ نہیں رکے گا جن سیاسی دھڑوں اور عوامی نمائندوں نے مجھ پر اور میرے خاندان ہر اعتماد کا اظہار کرتے ھوئے مجھے حمایت کا یقین دلایا ہے انکو مایوس نہیں کروں گا ہر حال میں اس حلقہ سے الیکشن لڑوں گا ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 180 ملک مظہر رشید خان نے ڈیرہ حاجی چوہدری محمد سلیم بقاپوری میں خطاب کرتے کیا اس موقع پر حاجی چوہدری محمد سلیم ،حاجی چوہدری محمد یحییٰ اور چوہدری فاروق کے صاحبزادے نے ملک مظہر رشید خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔