• news

 موٹروے زیادتی کیس‘ملزموں کی سزا کیخلاف جواب داخل کرنے کیلئے مہلت 

لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان عابد حسین ملہی اور شفقت بگا کی سزاءکےخلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل کوہدایات لیکر جواب داخل کرنیکی مہلت دیدی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاءکو دلائل کےلئے طلب کرلیا،ملزمان کے وکلاءقاسم ارائیں اور شیرگل قریشی موقف اپنایا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دونوں ملزمان کو خاتون کے ریپ کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا،عدالت نے ناکافی گواہوں، شواہد اور ثبوتوں کے بغیر خاتون کو یرغمال بنانے کے جرم میں عمر قید کی سزابھی سنائی، استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کو بےگناہ قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن