• news

ضلع شیخوپورہ میں 39فیکٹریاں ‘ 82بھٹے ماحولیاتی آلودگی کا سبب

 فیروز والہ( نامہ نگار)پنجاب میں سینکڑوں فیکٹریوں اور اینٹیں تیارکرنے والے بھٹوں پر ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی وجہ سے فضائی آلودگی پر کنٹرول نہ ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطا بق پنجاب میں محکمہ ماحولیات اور لیبر سمیت مختلف محکموں کے بعض افسروں کی ملی بھگت سے 2000سے زائد بھٹوں پر زک زیک ٹیکنالوجی استعمال نہ کی جارہی ہے ۔ 350کے لگ بھگ صنعتی اداروں میں فضائی آلودگی کو روکنے کی خاطر حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد نہ ہورہا ہے جس کے نتیجہ میں آبی آلودگی میں اضافہ کی وجہ سے آبی گزرگاہوں سے مچھلی اور دیگر آبی حیات ختم ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بارے میں سرکاری محکمہ نے ضلع وار رپورٹ تیار کرکے حکومت پنجاب کو بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں 39فیکٹریوں اور 82بھٹوں پر آلودگی کو روکنے کی خاطر حکومتی ایس او پیز پر عملدر نہ ہورہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن