8فروری کا سورج پیپلز پارٹی کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا: فائرزہ ملک
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارتی مخالف قوتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا اور پیپلز پارٹی کے خلاف انتخابی اتحاد بنانا کوئی نئی بات نہیں ہے پیپلز پارٹی کےخلاف ماضی میں بھی اسی طرح کے انتخابی اتحاد کئی مرتبہ بنے اور پھر ٹوٹ بھی گئے مگر تاریخ گواہ ہے کہ اللہ پاک نے ان سب مخالف سیاسی قوتوں کے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو عوامی ووٹوں کی طاقت سے سرخرو کیا ہے اور اب بھی ہم عوامی ووٹوں کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیر اعظم بنائیں گے 8فروری کا سورج پیپلز پارٹی کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے اندرون سندھ کے بعد کراچی شہر کی عوام نے بھی پیپلز پارٹی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیکر جیئے بھٹو کا نعرہ بلند کیا ہے اس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں اپنی بچی کھچی سیاست کے لیئے مسلم لیگ (ن) سے انتخابی اتحاد کرنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں درحقیقت ایم کیو ایم پاکستان کو کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے بعد ابھی سے اپنی شکست واضح طور پر نظر آنا شروع ہو گئی ہے اسی لیئے وہ اب کبھی ادھر تو کبھی ادھر ہاتھ پاو¿ں مارنے کی کوششوں میں مصروف ہیں پیپلز پارٹی ماضی میں بھی اپنے خلاف بننے والے سیاسی اتحادوں کو شکست فاش دیتی آئی ہے اب بھی اللہ کے فضل و کرم سے پیپلز پارٹی ہی ملک بھر سے کامیاب ہوگی۔