الخدمت فاو¿نڈیشن کاامدادی سامان غزہ متاثرین کیلئے مصر روانہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار )صدرالخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ چارٹرد طیارے کارگو بوئنگ 474کے ذریعے مصرکے العریش ائیرپورٹ کے لیے غزہ کے متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے کے ذریعے امدادی سامان روانہ کردیا گیا، 5طیاروں کا مزید سامان ہم بھجوانے کی پوزیشن میں ہیں، غذائی اجناس،ادویات ودیگرامدادی سامان روانہ کیا گیا۔ہمارے ساتھ رجسٹرڈڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف بھی فی الفور غزہ فلسطین پہنچ کر زخمیوں اور مریضوں کاعلاج شروع کرنا چاہتے ہیں اب تک 2245ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف الخدمت کے ساتھ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں 1600اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہیں،میڈیکل ریلیف کے اس مشن میں 45فیصدخواتین نے خود کو غزہ جانے کے والنٹیئرکیا ہے۔ غزہ میں اس وقت 25ہزار زخمیوں کوفوری علاج کی ضرورت ہے وہاں کے35ہسپتالوں میں سے 16بند ہوچکے ہیں۔این ڈی ایم اے کے تعاون سے ادویا ت، غذائی اجناس ودیگرامدادی سامان مصرروانہ کرنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاو¿نڈیشن کے سربراہ نے کہاکہ ہمار ی پہلی کوشش تو یہ ہے کہ ہمارے ڈاکٹرزادویات اور سامان سمیت غزہ پہنچ کران زخمیوں اور مریضوں کا علاج شروع کریں،اگرہمارے میڈیکل مشن کی فوری طورپرغزہ میں انٹری ممکن نہ ہو تو پھرمتبادل کے طورپر مصرمیں غزہ کے قریب فیلڈہاسپٹل قائم کرنے کے خواہشمند ہیں ۔