• news

صاف شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے :سلیم جٹ 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما روبینہ سہیل بٹ اور چودھری سلیم جاوید جٹ نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو سب سیاسی جماعتوں سے بات کرنی چاہیے اور اس حوالے سے ان سیاسی جماعتوں کے جو بھی شکوک و شبہات ہیں ان کو بھی دور کرنا چاہیے۔صاف شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ الیکشن صاف اور شفاف بھی ہوں گے اور اچھے ماحول میں بھی ہوں گے جس میں سب کویکساں انتخابی مہم کی بھی جازت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن