سموگ کے باعث پرسوں چیمبر آف کامرس بند رہے گا
لاہور(کامرس رپورٹر )حکومت پنجاب کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سموگ کے پیش نظر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 10نومبر بروز جمعہ بند رہے گا جبکہ 9نومبر کی تعطیل کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان کے مطابق دس نومبر بروز جمعہ لاہور چیمبر بند رکھنے کا فیصلہ سموگ کے خلاف حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔