• news

سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے 21 ارب ڈوب گئے

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 124.64پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈکس 53860.37پوائنٹس سے کم ہو کر53735.73پوائنٹس ہو گیا اسی طرح7.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17997.77پوائنٹس سے گھٹ کر17990.09پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس87.44پوائنٹس کم ہو کر35811.36پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس78.52پوائنٹس گھٹ کر 91349.77پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 21ار ب80کروڑ 91لاکھ71ہزار99 9روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھر ب7 0ارب42کروڑ 92لاکھ21ہزار5 52روپے سے کم ہو کر7 7کھرب4 8ارب6 2کروڑ49ہز ار553روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو17ارب روپے مالیت کے54کروڑ65لاکھ47ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ پیر کو18ارب روپے مالیت کے50کروڑ 60لاکھ75ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر365کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے125کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،220میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ای پیپر-دی نیشن