حکومت ڈالر کی ویلیو کو6 ماہ کےلئے فکس کرے: فہیم الرحمان
لاہور(کامرس رپورٹر )پیاف کے چیئرمین فہیم الرحمان سہگل نے آبکاری روڈ پرڈسپوزیبل فوڈ اینڈ پیکجنگ ایسوسی ایشن سیاحسن محمود اور عاصم محمود کی طرف سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب میں ڈالر کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں آئے روز اتار چڑھاو¿ کی وجہ سے تاجر صنعتکار، برآمدکنندگان و درآمد کنندگان پریشان ہیں۔حکومت ڈالر کی قیمت کو مستحکم کرے، ڈالر کی قیمت میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کاروباری طبقہ اپنے آ ڈرز کے ویلیو کی کیکولیشن نہیں کر پا رہا۔ حکومت ڈالر کی ویلیو کو کم از کم6 ماہ کے لئے فکس کرے تاکہ تاجروں کی پریشانی دور ہو سکے اور صنعتی پیداوار متاثر نہ ہو۔