190ملین پاﺅنڈسکینڈل کیس: بشریٰ بی بی کی نیب میں پیشی سے معذرت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاو¿نڈ اسکینڈل کیس میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاو¿نڈ اسکینڈل میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا جس پر انہوں نے نیب کے دفتر میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل نعیم پنجوتھا کے ذریعے نیب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نیب سے آئندہ ہفتے نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ آج ڈھائی بجے نیب دفترپیش ہونے کیلئے 3 نومبرکونوٹس جاری کیا گیا، چند وجوہات کے باعث آج نیب دفتر پیش نہیں ہوسکتی اس لیے نیب میں پیشی سے متعلق التوا کی درخواست ہے۔بشریٰ بی بی کے خط میں مزید کہا گیا ہےکہ قانون کی بالادستی کیلئے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں، نیب تحقیقات کی اہمیت کو سمجھتی ہوں لہٰذا پیشی آئندہ ہفتے مقرر کی جائے۔