اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ روکنے کیلئے رینجرزاور ایف سی کو اختیارات تفویض
اسلام آباد (نیٹ نیوز) ایف بی آر نے بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں پر اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور بلوچستان اور خیبر پی کے کو انسداد سمگلنگ کے اختیارات دے دئیے۔ چینی، یوریا، گندم اور گندم کے آٹے جیسی اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف قوانین کے نفاذ کے لیے بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں اور مشترکہ چوکیوں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔