ورلڈکپ: بین سٹوکس کی سنچری‘ انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے ہرا دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دےدی۔پونے میں کھیلے گئے آئی سی سی کے ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نیدرلینڈز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے 9 وکٹوں پر 339 رنز بنائے، بین سٹوکس 108 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈملان 87 اور کرس ووکس نے 51 رنز بنائے، جونی بیرسٹو 15، جو روٹ 28 ، ہیری بروک 11 اورکپتان جوز بٹلر صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ باسڈی لیڈ نے 3‘ آریان دت اور لوگن وان بیک نے 2، 2 اور میکرین نے ایک وکٹ لی۔ نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 179 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔ سکاٹ ایڈورڈز 38، ویسلے بریسی 37 اور سائبرانڈ 33 رنز بناکر نمایاں رہے، باسڈی لیڈ 10، میکس او ڈوڈ 5 اور میکارین نے 4 ،کولن ایکرمین اور وین ڈر میروی صفر پر آو¿ٹ ہوئے جبکہ وان بیک 2 اور آریان دت ایک رن بنا سکے۔ تیجا ندا منورو 41 رنز کےساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے ۔ معین علی اور عادل رشید نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ بین سٹوکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیدر لینڈز پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔