نیب کے اعلی افسر بن کر رقم کا مطالبہ کرنے والی کالیں جعلی: ترجمان
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) قومی احتساب بیورو کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب پشاور آفس کو کئی ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جہاں اشخاص کو مختلف نمبروں سے کالز موصول ہوئی ہیں جن کا دعوی ہے کہ وہ نیب کے اعلی افسر ہیں۔ رقم کا مطالبہ کرنے والی ایسی تمام کالیں جعلی اور فراڈ پر مبنی ہیں۔ ایسے غیر قانونی کام ادارے اور انتظامیہ کو بدنام کرنے کی ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔