• news

اشتعال انگیز ٹویٹ‘ خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور‘ صنم جاوید رہا ہوتے ہی گرفتار

لاہور (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی سیشن عدالت نے اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کے مقدمے میں گرفتار فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی ضمانت پر رہائی کے لیے دائر ضمانت درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جبکہ جلا¶ گھیرا¶ الزام میں صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ خصوصی عدالت نے جناح ہاو¿س پر حملے اور جلاو¿ گھیراو¿ کے الزام میں مقدمے میں گرفتار ٹک ٹاکر منیب سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سماعت گیارہ نومبر تک ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ شبیر گجر کی گرفتاری پولیس کو مطلوب نہیں ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن