شیخ رشید احمد، راشد شفیق کی عبوری ضمانت میں18نومبر تک توسیع
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز آصف نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف پرتشدد مظاہروں، سرکاری املاک و پولیس اہلکاروں پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کے مختلف مقدمات میں شیخ رشید احمد ‘ شیخ راشد شفیق عبوری ضمانت میں18 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔