• news

9 مئی مقدمات میں نامزدگی، لاہور بار کا کل ہڑتال کرنے کا اعلان

لاہور (خبرنگار) وکلاءکی گرفتاریاں اور نو مئی کے مقدمات میں نامزد کرنے کے معاملہ پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے 10 نومبر کو لاہور کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ 10 نومبر کو وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے لاہور بار کے صدر رانا انتظار حسین نے کہا کہ تھانہ اسلام پورہ اور تھانہ انار کلی میں وکلاءکے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ پولیس گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن