اسرائیل کی حمایت:کینیڈین شاعرہ روپی کور نے پر وائٹ ہاﺅس کی دعوت ٹھکرا دی
اوٹاوا(این این آئی)کینیڈین شاعرہ روپی کور نے بائیڈن انتظامیہ کے غزہ میں عورتوں اور بچوں پر جاری مظالم اور اسرائیل کی حمایت کرنے پر وائٹ ہاس کی جانب سے دی گئی دیوالی کی دعوت ٹھکرادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر روپی کور نے لکھا کہ ہر اس ادارے کی دعوت ٹھکراتی ہوں جو غزہ میں سویلینز کو اجتماعی سزا دینے کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے وائٹ ہاس کی جانب سے دیوالی تقریب میں شرکت کی دعوت بھیجی گئی ہے تاہم میں نے وہ دعوت مسترد کردی کیونکہ میں غزہ میں 50 فیصد بچوں اور خواتین پر مشتمل آبادی کو محصور کرکے اجتماعی سزا دینے کی حمایت کرنے والوں کی دعوت قبول نہیں کر سکتی۔