• news

صوبے بھر میں 215 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی: سیکرٹری صحت

لاہور( این این آئی)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 215 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 117 ،راولپنڈی میں 31 ،ملتان میں 9 ،گوجرانوالہ میں 29 ،فیصل آباد میں 14 ،شیخوپورہ میں 5جبکہ قصور، مظفرگڑھ، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، پاکپتن، خوشاب اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 192 مریض زیر علاج ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن