پاکستان میں سیلاب کے بعد تعمیرنو کی لاگت میں بڑے اضافے کا خدشہ
نیو یارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے مطابق پاکستان میں 2022ءکے سیلاب کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 30 ارب ڈالر کے نقصان کی نشاندہی کرتا ہے لیکن جی ڈی پی کے لحاظ سے پاکستان میں 2022ءکے مون سون سیلاب کے مکمل اثرات کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا جبکہ تعمیر نو اور بحالی کی سرگرمیوں کی لاگت میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ بلڈنگ ایڈپنوکیپسٹی ان پاکستان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ابتدائی تجزیہ تقریباً 30 ارب ڈالر کے کل نقصانات کا اشارہ کرتا ہے جس نے 91 لاکھ افراد کو غربت میں دھکیل دیا اور مزید 19 لاکھ کثیر جہتی غربت کا شکار ہو رہے ہیں اور غربت، تعمیر نو اور بجلی کی سرگرمیوں سے اخراجات میں اربوں کا اضافہ ہو سکتا ہے۔