• news

وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس، موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر عملدرآمد تیز کریں۔ اجلاس میں ممبر موسمیاتی تبدیلی پلاننگ کمشن کی طرف سے شروع کیے گئے موسمیاتی تبدیلیوں کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ دریں اثنا، منصوبہ بندی کے وزیر نے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ ور اس کی اہم سرگرمیوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اور اہم اجلاس کی صدارت کی۔

ای پیپر-دی نیشن