• news

صدر سے انڈونیشیا کے سبکدوش سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر علوی سے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو نے ملاقات کی۔ صدر نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے انڈونیشیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات مزید فروغ دینے پر زور دےا۔ علاوہ ازیں عارف علوی نے کہا ہے کہ جب قومیں علم، انصاف اور طاقت کی بنیاد پر ابھرتی ہیں تو کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ ہمیشہ علم کا طالب رہنے والے حقیقی منازل تک پہنچتے ہیں، ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار کے لئے خواتین کو قومی دھارے میں لانا ناگزیر ہے۔ وہ منگل کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے 12 ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن