• news

لاہور میں نشئی ‘وزیرآباد ذہنی مریض‘ فیروزوالا میں محنت کش نے خودکشی کر لی

لاہور‘وزیر آباد‘ فیروز والا‘ شیخوپورہ (نامہ نگاران‘ نمائندہ خصوصی) لاہورمیںراوی روڈ پر سبزی منڈی میں 30سالہ نوجوان کاشف صدیق نے مبینہ طور پر نشہ نہ ملنے پر گلے میں پھندا لےکر خودکشی کر لی ۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔دریں اثناءوزیرآباد سے نامہ نگار کے مطابق علی پور چٹھہ کے رہائشی 24 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ والد کے مطابق شاہ زیب واٹر سپلائی کا کام کرتا تھا‘پہلے بھی کئی بار خودکشی کی کوشش کرچکا ہے اور اسکا نفسیاتی علاج چل رہا تھا۔ گزشتہ روز گلے میں کپڑا ڈال کر چھت سے لٹک گیا اور موت واقع ہو گئی۔ علاوہ ازیں فیروزوالہ لاہور روڈ کی آبادی النور کالونی میں بیوی کےساتھ جھگڑے پر مشتعل ہوکر 30 سالہ محنت کش راحیل اقبال نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔راحیل کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال پہنچا یا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن