ڈکیتی‘ چوری کی لگاتار وارداتیں‘ پولیس خاموش‘ عوام پریشان
لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے گلشن اقبال میں فضل اور اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ روپے‘ زیورات میں اور موبائل فون، نصیر آباد میں محمد یعقوب سے 4 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں فیصل سے 3 لاکھ 5ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں ایان سے گن پوائنٹ پر 70ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں طاہر سے 55ہزار روپے،گھڑی اور موبائل فون، باٹا پور میں عظیم احمد سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاو¿نی میں اشتیاق سے 35ہزار روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں سمیر بٹ سے 15ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں اویس سے 14ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے جوہر ٹاو¿ن میں حبیب خان کی دکان کے تالے توڑ کر 2 لاکھ کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے فیصل ٹاون اور ڈیفنس سے دو گاڑیاں جبکہ، سبزہ زار، داتا دربار، نولکھا، راوی روڈ، مانگا منڈی، گجرپورہ،ساندہ اور مصری شاہ میں سے آٹھ موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔