• news

سیکرٹری جنرل جنرل اسمبلی کے قرارداد پر فوری عمل درآمد کریں، منیر اکرم

 اسلام آ باد (خبر نگارخصوصی) پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے جنرل اسمبلی کی غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی حالیہ منظور کردہ قرارداد پر درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) پر زور دیا کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے 193رکنی جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے کام پر مباحثے کے دوران کہا کہ آئی سی جے کا کردار آج اس وقت پہلے سے بھی زیادہ اہم ہے جب امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں، جب طاقت کے استعمال یا استعمال کا خطرہ مسلسل اور وسیع ہو رہا ہے، قبضہ کئی دہائیوں سے جاری ہو ، جب بہت سے لوگوں کے لیے حق خود ارادیت کا وعدہ پورا نہیں کیا گیاہے ۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ جاری فلسطینیوں کے مصائب و آلام ان خوفناک چیلنجز کو اجاگر کرتے ہیں جو سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں جاری قتل عام کو بند کرنے کی اپیل کرنے میں بھی ناکامی کی صورت میں ہمیں درپیش ہیں۔لہذا ہم سیکرٹری جنرل پر زور دیتے ہیں کہ وہ جنرل اسمبلی کے حال ہی میں فلسطین پر شہریوں کا تحفظ اور قانونی اور انسانی ذمہ داریوں کی پاسداریکے عنوان سے 10ویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوران منظور کی گئی قرارداد پر فوری عمل درآمد کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن