فیصل آباد: فرانسیسی ایمبیسی اور اقوام متحدہ کے وفد کا زرعی یونیورسٹی دورہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فرانسیسی ایمبیسی اور اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔ فرانس ایمبیسی کے ثقافت اور تعاون اتاشی ڈینیل گلارڈ، ادارہ برائے تحقیق مشرق وسطیٰ اور بحیرہ روم میتھیو برن اور ایف اے او پاکستان کے پراجیکٹ آفیسر محمد واجد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کے ساتھ ملاقات کی۔ اجلاس میں زرعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈینیل گلارڈ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین زرعی تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ زرعی ترقی کے اہداف بھی حاصل کئے جا سکیں گے۔ میتھیو برن نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ معاشرتی پہلو¶ں کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے تاکہ ٹیکنالوجی کے ثمرات عام کاشتکار تک باآسانی پہنچ سکیں۔ پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ جامعہ زرعیہ فرانس سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلیمی، تحقیقی و زرعی تعلقات استوار کئے ہوئے ہے۔ اجلاس میں پرووائس چانسلر/ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں، ڈینزڈاکٹر محمد قمر بلال، ڈاکٹر مسعود صادق بٹ، ڈاکٹر خالد مشتاق، ڈاکٹر فرزانہ رضوی، ڈاکٹر اعجاز احمد بھٹی، ڈاکٹر منیر انجم، پرنسپل آفیسر تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد جلال عارف، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر جعفر جسکانی، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجز ڈاکٹر محمد ثاقب، ڈاکٹر سلطان حبیب اللہ، ڈاکٹر عبدالغفور و دیگر بھی شریک تھے۔