حاجی منظور عالم کی رسم قل کا ختم آج
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف روحانی شخصیت حاجی منظور عالم کا رسم قل کا ختم آج بعد نماز ظہر جامع مسجد مکہ کالونی گلبرگ میں ہوگا۔ مرحوم علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت ملک شفیق کے والد تھے۔ انکی وفات پر سابق ایم پی اے مراد راس ، سابق کونسلر میاں ندیم اور اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش کی دعا کی ہے۔