• news

حکومت عورتوں ، بچیوں کیلئے پردہ آرڈیننس جاری کرے :مولانا محمد علی قادری

لاہور (کلچرل رپورٹر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ممتاز رہنما صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری منعقد ہوا جس میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اخبارات میں ہر روز ہی بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے زندگیاں برباد ہو جاتی ہیں متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بے پردگی اور بے حیائی کی وجہ سے ان واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت عورتوں اور بچیوں کیلئے پردا آرڈیننس جاری کیا جائے ۔عیاش عزت لوٹنے والے بدمعاشوں کو تختہ دار پر پھانسی دیکر ان کی لاشوں کو ان کے محلوں میں تین دن تک لٹکائی جائیں تاکہ یہ دوسروں کیلئے عبرت کا نشانہ بنیں ۔

ای پیپر-دی نیشن