• news

علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے قومی کردار کی ضرورت ہے:خالد سندھو

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 146 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس خواب کی تعمیر کو حقیقت میں بدلنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔علامہ اقبال نے اپنے شہرہ¿ آفاق کلام میں ہمیشہ مسلمانوں کو آپس کے اتحاد ،اتفاق اور عمل کی تلقین کی ہے۔ ہم ان کی سوچ کو نہ صرف سمجھیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنائیں جس کا تصور علامہ محمد اقبال نے ہمیں دیا تھا۔ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعودسندھو کا کہنا تھا کہ اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے ہر فرد کو اپنے اندر ”خودی“ کو بیدار کرنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن