شوگر امراض ،پاکستان دنیامیںتیسرے نمبرپر،احتیاط واحدعلاج
لاہور(نیوزرپورٹر) لاہورجنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ2کے زیراہتمام شوگرکے مرض سے بچاﺅاورتدارک کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹرجاویداکرم مقامی ہوٹل میںہونےوالے سیمینارکے مہمان خصوصی تھے۔پرنسپل پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج اورلاہورجنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر پروگرام کے پیٹرن انچیف اورسربراہ میڈیکل یونٹ 2لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹرطاہرصدیق آرگنائزرتھے۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے کہاکہ شوگرمیںپاکستان دنیا میں تیسرے نمبرپرآگیاہے اوریہ تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے۔ہماری زندگیوں سے ورزش ختم ہوچکی ہے،پیدل ہم چلتے ہی نہیں ہیں۔پروفیسر ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہمارے ملک میںوسائل کی کمی اورشوگرکی بھرمارہے،یہ مرض تمام جسمانی اعضاءکومتاثرکرتاہے۔ہمارے آباﺅاجدادسادہ غذاکھاتے تھے لیکن ہم جنک فوڈ اورکاربونیٹڈمشروبات زیادہ لیتے ہیں جس سے موٹاپاہوتاہے اوروہ شوگرکی وجہ بنتاہے۔ یہ اب بچوں میںبھی بہت تیزی سے ہورہی ہے۔شوگر سے بچاﺅممکن ہے اگرلوگ واک کریں،سوچ سمجھ کرکھائیں،سنت نبوی کے مطابق بھوک رکھ کرکھائیں،وزن کم کریں۔آخرمیںسیمینارکے شرکاءمیںشیلڈزاورسرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔