حکومت سموگ کے خاتمہ کی بجائے غربیوں کا معاشی قتل کررہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت سموگ کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کی بجائے غربیوں کا معاشی قتل کررہی ہے۔ سموگ کے خاتمے کیلئے ایک دن مارکیٹیں،چار دن دفاتر اور سکولز بند کرانے سے صرف تعلیمی اور معاشی نقصان ہو گا۔ صفائی کا ذمہ دارعملہ شکایات پرعمل نہیں کرتا دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سڑکوں پر کھلے عام گھوم رہی ہیں۔حکومت یقینی بنائے کہ سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، فیکٹریوں اور فصلوں کو جلانے سے پیدا ہونے والے دھویں کو روکا جائے۔ جرمانے کیے جائیں اور سزائیں دی جائیں۔ جیسے بھی ہو مستقل بنیادوں پر عمل درآمد کرانا لازمی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شہر لاہور میں سموگ کی بڑھتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کی مختلف تقاریب میں سیاسی و سماجی اور تاجر رہنما¶ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔