• news

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طلباءکا مارچ

لاہور(نامہ نگار)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شعبہ سوشیالوجی سے آڈیٹوریم تک طلباءمارچ کا اہتمام کیا۔ اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی اور اپنے مسائل پر آواز اٹھائی۔ وائس چانسلر و گورنر پنجاب سے طلباءیونین کی بحالی، نئے ہاسٹل کے قیام سمیت بہتر تعلیمی معیار اور ٹرانسپورٹ میں گاڑیوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ مسائل پر روشنی ڈالی اور جنسی ہراسگی کے واقعات کے روک تھام کا مطالبہ کیا۔شرکاءسے سبط حسن،جنید ڈوگر، منصور کٹاریہ، مستنصر کامران ،مہتاب سومرو ، محسن چودھری، عبدالرحمن ، نمود حجاب اور آمنہ نے خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن