کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق‘ڈرائیور گرفتار
لاہور(نامہ نگار) گارڈن ٹاون کے علاقے میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر حسن نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ہے۔پولیس نعش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر دی اور کار ڈرائیور ثاقب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔