• news

شہدا ءپولیس کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کےلئے فنڈز فراہم

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرنگرانی 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں مزیدشہدا پولیس کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہم کر دئیے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس میں 2017 سے قبل کے مزید 10 شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہدا کی فیملیز میں چیک تقسیم کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ 2017 سے قبل کے 530 پولیس شہدا کے اہل خانہ کےلئے پلاٹس کا انتظام کر لیا گیا ہے، 323 شہدا کی فیملیز نے پلاٹس کے ملکیتی کاغذات وصول کر لئے جبکہ203 فیملیز کو جلد دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن