• news

ایل ڈبلیوایم سی :38ویں مڈ کیرئر کورس کے افسروں کادورہ آپریشنل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم

لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر میں 38ویں مڈ کیرئر کورس کے افسران نے آپریشنل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ مڈ کیرئر کورس کے وفد کو ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشنل ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سی ای او بابر صاحب دین نے ڈیجٹلائزیشن پراسیس میں پیش آنےوالے چیلنجز کے بارے میں گفتگو کے دوران افسران کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ لاہور کے 9 ٹاو¿نز میں گاڑیوں کے روٹس ڈیجٹلائزڈ کیے جا چکے ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے ماہانہ ڈیڑھ سے 2 لاکھ لٹر فیول سیونگ یقینی بنا رہی ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی میں ورکرز کی حاضری کا اینڈرائڈ بیسڈ جدید نظام متعارف کروایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن