• news

سموگ، پنجاب کے 8اضلاع میں آج کریانہ، چکن، میٹ، شاپس، یوٹیلٹی سٹورز کھلے رہیں گے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ‘ نامہ نگار) سموگ صورتحال پر پنجاب کے 8 اضلاع میں آج 10 نومبر کی عام تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے مختلف کاروبار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کال سنٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سنٹرز 10 نومبر کی عام تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔ میڈیکل سٹورز‘ فارمیسیز‘ ویکسی نیشن سنٹرز‘ پٹرول پمپس‘ تندور‘ بیکریاں‘ کریانہ شاپس‘ چکن اور میٹ شاپس 10 نومبر کی تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں۔ ای کامرس سنٹرز‘ پوسٹل / کوریئرز سروسز‘ یوٹیلٹی سٹور‘ سیلولر نیٹ ورک/ ٹیلی کام سنٹرز کو 10 نومبر کی چھٹی سے اسثنیٰ حاصل ہوگا۔ لاہور ڈویژن اور دیگر 4 اضلاع میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے اور بزنس کھلے رہیں گے۔ علاوہ ازیں لاہور میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی۔ ایس پی ارتضیٰ کمیل نے بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن لاہور سمیت مختلف اضلاع میں اتوار تک ہوگا۔ جمعہ کو جزوی طورپر سمارٹ لاک ڈاﺅن ہوگا۔ ہفتہ اور اتوار کو مکمل طورپر سمارٹ لاک ڈاﺅن کا نفاذ کیا جائے گا۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مین ایریاز کی مارکیٹس کو کلوزلی مانیٹرنگ کیا جائے گا۔ لاک ڈاﺅن کامیاب بنانے کیلئے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تمام ناکوں کی سپرویژن کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن